کھیلوں کے ذریعے لیاری کے نوجوان دہشت گردی اور منشیات فروشی کو شکست دے سکتے ہیں، ڈی جی رینجرز

رینجرز لیاری یوتھ اسپورٹس فیسٹیول نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے، عابد علی ایڈووکیٹ اور کلیم اعوان کی ڈی جی رینجرزسے ملاقات

منگل 18 جولائی 2017 14:47

کھیلوں کے ذریعے لیاری کے نوجوان دہشت گردی اور منشیات فروشی کو شکست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) پاکستان سے محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان کا ہر فردخصوصاً نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مثبت سرگرمیوں خصوصاً کھیلوں کے ذریعے اپنے آپ کو مصروف کرکے ایک اچھے انسان کی خصوصیات اپنے اندر پیدا کریںاور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کھیلوں کے ذریعے نوجوان دہشت گردی و منشیات فروشی کو شکست دے سکتے ہیں۔

یہ بات ڈی جی رینجرز نے رینجرز لیاری یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کراچی پیس مشن سائیکل ریس کے چیئر مین عابد علی ایڈووکیٹ اور چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان سے اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر عبدالستار ایدھی ٹرسٹ کے فیصل ایدھی بھی موجود تھے۔ عابد علی ایڈووکیٹ نے ڈی جی رینجرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی جانب سے لیاری کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے انسانیت پرستی کا عظیم ثبوت دیا گیا ہے اور ہم انشاء اللہ ان کے اس اقدام کو مزید پروان چڑھانے کیلئے رینجرز لیاری اسپورٹس فیسٹیول کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔

(جاری ہے)

یہ اسپورٹس فیسٹیول لیاری کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی ہے۔دریں اثناء کلیم اعوان نے بتایا کہ سائیکل ریس کیلئے لیاری کی 15یونین کونسل سے 2،2 تیز رفتار سائیکلسٹوں کا انتخاب عمل میں آچکا ہے اور اس سائیکل ریس سے کل 30سائیکلسٹ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :