پرنس ولیم اور پرنسس کیتھرین پولینڈ کے پہلے سرکاری دورے پروارساپہنچ گئے

شاہی جوڑا نوجوانوں کے ساتھ خاص طور پر ملاقاتیں کر کے اٴْن کی ترجیحات کو زیربحث لائے گا،برطانوی حکومت

منگل 18 جولائی 2017 13:00

پرنس ولیم اور پرنسس کیتھرین پولینڈ کے پہلے سرکاری دورے پروارساپہنچ ..
وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) برطانوی شہزادہ ولیم اور اٴْن کی اہلیہ شہزادی کیتھرین آج پیر سترہ جولائی کو پولینڈ اور جرمنی کے دورے کی پہلی منزل پولستانی دارالحکومت وارسا پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے بعد وہ جرمنی کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دورے میں اٴْن کے ہمراہ اٴْن کا تین سالہ بیٹا شہزادہ جارج اور دو برس کی بیٹی شہزادی شارلٹ بھی ہیں۔ اس شاہی جوڑے کا پولینڈ اور جرمنی کا باضابطہ طور پر یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ شاہی جوڑا اپنے اس دورے کے دوران ان ملکوں کے نوجوانوں کے ساتھ خاص طور پر ملاقاتیں کر کے اٴْن کی ترجیحات کو زیربحث لائے گا۔ وہ آج جرمن دارالحکومت برلن پہنچیں گے

متعلقہ عنوان :