نہتے زخمی فلسطینی کے قاتل اسرائیلی فوجی کو گھر پر نظر بند رکھنے کا حکم
اس وقت مذکورہ اہلکارفوجی اڈے پر کھلی حراست میں ہے،20جولائی کو مدت ملازمت ختم ہونے پر گھر میں نظربند کیاجائیگا
منگل 18 جولائی 2017 12:18
(جاری ہے)
البتہ اس کو زیر حراست رکھنے کا حکم دیا تھا۔ایلور آزریا کو جنوری میں اسرائیلی فوجی عدالت نے زخمی فلسطینی کے قتل کے واقعے میں قصور وار قرار دیا تھا اور فروری میں اس کو صرف 18 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس فوجی کے جرم کے مقابلے میں اس کی سزا کو ناکافی قرار دیا تھا اور فلسطینیوں نے بھی اس فیصلے کی مذمت کی تھی اور اس کو انصاف کا منھ چڑانے کی کارروائی قرار دیا تھا۔واضح رہے اس اسرائیلی فوجی نے مارچ 2016ء میں مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک اکیس سالہ فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو پہلے گولی مار کر زخمی کردیا تھا اور پھر اس کے سر میں گولی مار کر شہید کردیا تھا۔اس کے بارے میں تب اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ حملہ آور تھا لیکن زخمی ہونے کے بعد اس سے کوئی خطرہ لاحق نہیں رہا تھا۔واقعے کے وقت اس قاتل فوجی کی عمر انیس سال تھی۔ایک فلسطینی نے اس تمام واقعے کی ویڈیو بنا لی تھی اور ا س کی سوشل میڈیا پر خوب تشہیر کی گئی تھی جس کے بعد اسرائیلی فوج اپنے قاتل فوجی کے خلاف مقدمہ چلانے پر مجبور ہوگئی تھی۔اس فوجی کے خلاف مقدمے پر اسرائیل کے یہودی سیاست دان اور عوام دو حصوں میں بٹ گئے تھے۔ ان میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والیاس کے خلاف مقدمہ چلانے اور اس کو سزا دینے کی حمایت کرتے رہے تھے جبکہ دائیں بازو کے سیاست دان اور انتہا پسند اس کے خلاف مقدمے کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ان میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بھی پیش پیش تھے۔انھوں نے آزریا کو معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کے ایک انتہا پسند وزیر ایویگڈور لائبرمین نے گذشتہ سال مئی میں وزارت دفاع کا قلم دان سنبھالنے سے قبل آزریا کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا تھا اور اس کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر عدالت میں حاضری بھی دی تھی لیکن بعد میں وہ اپنے اس سابقہ موقف سے منحرف ہوگئے تھے اور انھوں نے فوجی عدالت کے فیصلہ پر کہا تھا کہ وہ اس سے متفق تو نہیں لیکن اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.