مظفرآباد میں آگ برستی گرمی،فورس لوڈشیڈنگ کئی شہری بہوش ہو گئے

پانی کی قلت نے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا،حبس اور گرمی کی وجہ سے لوگوں کے بہوش ہونے کا سلسلہ رک نہ سکا

منگل 18 جولائی 2017 12:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آگ برستی گرمی،فورس لوڈشیڈنگ کئی شہری بہوش ہو گئے،پانی کی قلت،عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا،حبس اور گرمی کی وجہ سے لوگوں کے بہوش ہونے کا سلسلہ رک نہ سکا،نظام زندگی بری طرح متاثر،شدید گرمی اور حبس سے نڈھال شہری واپڈا اور محکمہ برقیات کی ہٹ دھرمیوں سے عاجز آگئے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر لوڈشیدنگ پر قابو پانے میں ناکام،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ18گھنٹے سے تجاوز کر گیا،شہریوں نے بل نہ جمع کروانے اوردارالحکومت کو بند کرنے کی دھمکی دے دی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے دارالحکومت مظفرآباد میں فورس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام بلبھلا اٹھے،شدید گرمی میں دس منٹ کے بعد بجلی بند کر دی جاتی ہے،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے دارالحکومت میں 6گھنٹے لوڈشیدنگ کا شیڈول جاری کروایا تھا مگر واپڈا نے احکامات مانے سے انکارکردیا،وزیراعظم آزادکشمیر وفاق میں اپنی کی حکومت ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،فورس لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ،کم وولٹیج کی وجہ سے پنکھے بھی نہیں چلتے،ان خیالات کا اظہار مظفرآباد کے تاجروں اور شہریوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے ہمارا کاروبار متاثر ہو گیا ہے اور فورس لوڈشیڈنگ نے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے،حکومت نے قیامت سے پہلے قیامت برپا کر دی ہے،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے،چار دنوں سے شہر بھر میں پانی بند ہے ،بجلی کی آنکھ مچولی نے گھریلو زندگی مفلوج کر دی ہے،کئی شہریوں کے گھروں اور دکانوں میں لگے پنکھے اور دیگر اشیاء جل چکی ہیں،واپڈاآزادکشمیر سے 12سومیگاواٹ بجلی حاصل کر رہا ہے مگر ہماری ضرورت صرف400میگاواٹ ہے ہماری بجلی اور ہمیں ہی دستیاب نہ ہو کہاں کا انصاف ہے،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر وزیراعظم پاکستان سے برائے راست بات کریں اگر وہ بھی بات نہیں مانتے پھر ہم خود ایکشن لیں گے ،فی الفور فورس لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو مظفرآباد ڈویژن کو مکمل جام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :