شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین جرمنی اور پولینڈ کے دورے پر

منگل 18 جولائی 2017 10:20

وارسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) برطانوی شہزادہ ولیم اور اٴْن کی اہلیہ شہزادی کیتھرین پولینڈ اور جرمنی کے دورے کی پہلی منزل پولستانی دارالحکومت وارسا پہنچ گئے ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولینڈ کے بعد شاہی جوڑا جرمنی کا دورہ کریں گا۔

(جاری ہے)

اس دورے میں اٴْن کے ہمراہ اٴْن کا تین سالہ بیٹا شہزادہ جارج اور دو برس کی بیٹی شہزادی شارلٹ بھی موجود ہیں۔

اس شاہی جوڑے کا پولینڈ اور جرمنی کا باضابطہ طور پر یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ شاہی جوڑا اپنے اس دورے کے دوران ان ملکوں کے نوجوانوں کے ساتھ خاص طور پر ملاقاتیں کر کے اٴْن کی ترجیحات کو زیربحث لائے گا۔واضح رہے کہ شاہی جوڑا(آج) بدھ کو جرمن دارالحکومت برلن پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :