کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے پی ایس پی کارکن جاں بحق

پیر 17 جولائی 2017 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کا ایک کارکن جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔پیر کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اورنگی ٹان عابد بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کے کارکن سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال کے قریب قذافی ٹان کی ایک گلی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ان پر دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

گولیوں کا نشانہ بننے والے دونوں افراد کو قطر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 55 سالہ عبدالحمید عرف ندیم عرف ملا کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔50 سالہ راشد خان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی ہپستپال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی عابد بلوچ کا کہنا تھا کہ 'نشانہ بننے والے دونوں افراد کا تعلق پی ایس پی سے تھا اور یہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک واقعہ ہوسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہیلمنٹ پہنا ہوا تھا جبکہ جائے وقوعہ سے 9ایم ایم کے چار خول ملے ہیں۔ڈان سیبات کرتے ہوئے پی ایس پی کیترجمان نے دعوی کیا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقتول ندیم ضلع غربی میں پارٹی کا عہدیدار تھا جبکہ راشد پارٹی کی کراچی ڈویژن سیمنسلک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شہر میں پی ایس پی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا ہو۔