چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی جی بی کونسل ا اور ممبر جی بی کونسل کی سیشن جج خپلو رانا نظیم کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 17 جولائی 2017 23:50

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی جی بی کونسل اشرف صدا اور ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین نے سیشن جج خپلو رانا نظیم کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت یقینا ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک فرض شناس اور اصول پسند شخص تھے ۔ اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔