اٹھمقام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نائیک اکرم فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوںمیں سپرد خاک

پاک فوج کے چاک و چوبند دستیکی شہید کو سلامی ، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، وفاقی مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سگدھار آمد، شہید کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت

پیر 17 جولائی 2017 23:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) لائن آف کنٹرول کے اٹھمقام سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک اکرم کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں سگدھار میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹھمقام سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک اکرم کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں سگدھار میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نائیک اکرم بھارتی فوج کی فائرنگ سے دریائے نیلم میں ڈوب کر شہید ہوئے تھے ۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی ۔ قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔ وفاقی مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی سگدھار کا دورہ کیا اور شہید کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ۔

متعلقہ عنوان :