پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل کی مذمت،شہر کے امن و امان کے خلاف سازش ہے،گورنر سندھ محمد زبیر

پیر 17 جولائی 2017 23:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے اورنگی ٹاؤن میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ دو سیاسی کارکنوں کا قتل شہر کے امن و امان کے خلاف سازش ہے جسے حکومت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے تاکہ پائیدار امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔