دارالعلوم تفہیم القرآن سکھر میں تدریسی عمل کے آغاز کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پیر 17 جولائی 2017 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)دارالعلوم تفہیم القرآن نمائشگا ہ روڈ سکھر میں تدریسی عمل کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی ، جاری کرد ہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر مہتمم دارلعلوم مولانا حزب اللہ جکھرو نے ہدایات دیں، اور دارلعلوم میں تدریس و تعلیمی سال کی بابت آگاہی دی،دور حدیث عامہ سے عالمی ممتاز عالم دین شیخ القرآن والحدیث مولانا عبداللہ کھوس نے آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں مولانا بشیر احمد لاشاری، عبدالحلیم تنیو دارلعلوم کے طلباء سمیت دیگر نے شرکت کی۔