الیکٹر ک دوکان کی چھت کا پلستر دھماکہ سے گرگیا، ملبہ تلے دب کر دو ملازمین زخمی

پیر 17 جولائی 2017 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) سکھر کے علاقہ شیخ شہین روڈ پرایک سینٹر میں وا قع رانا شعیب الیکٹر ک دوکان کی چھت کا پلستر دھماکہ سے گرگیا، جس کے نتیجہ میں ملبہ تلے دب کر دو ملازمین نادر اور شانی زخمی ہو گئے اور سامان کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتاہے کہ تعمیرات میں ناقص غیر معیاری میٹریل استعمال کے سبب واقع پیش آیا، سنی تحریک کے کارکنوں نے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ تنگ گلیوں ، رہائشی و تجارتی علاقوں میں کثیر المنزالہ پلازے تعمیر کئے جارہے ہیں پلازوں کی غیر قانونی تعمیرات کے باعث شہر میں نکاسی ، فراہمی آب ، صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے میونسپل کارپوریشن کے حالیہ اجلاس میں بلڈر ز کے خلاف قرار داد منظور کی جاچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :