یونین کمیٹی 20بورڈ آ فس کے نزدیک متحدہ کا جنرل ورکرز کا ا جلاس

پیر 17 جولائی 2017 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے آ رگنائزر سراج احمد خان ایڈووکیٹ، ممبر ڈسٹرکٹ کمیٹی طارق یوسفی ایڈووکیٹ اور انورنے یونین کمیٹی 20بورڈ آ فس کے نزدیک جنرل ورکرز کے منعقدہ ایک ا جلاس میں خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت ایک مقدس نام ہے ، سکھر شہر کی حالت زار پر افسوس ہوتا ہے، ڈیولپمنٹ کے نام پر عوام کے پیسے کو برباد کیا جارہا ہے، کروڑوں روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے جارہے ہیں۔ ہم ان کی تحقیقات کا مطالب کرتے ہیں ۔