بلدیاتی نمائندے شہری مسائل کے حل میں ناکام ہوچکے ہیں،صدرراجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر

پیر 17 جولائی 2017 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی شریف بندھانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے شہری مسائل کے حل میں ناکام ہوچکے ہیں، صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال سے موذی امراض پھوٹ رہے ہیں، جاری کرد اعلامیہ کیطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی خضر حیات، نائب صدر حاجی مسلم، جنرل سیکریٹری حاجی محمد یامین، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالجبار راجپوت، جوائنٹ سیکریٹری عطاء الرحمن، خازن حافظ محمد شعیب و دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی شریف بندھانی کا کہنا تھا کہ نواں گوٹھ سمیت شہر کے اہم ترین تجارتی و رہائشی علاقوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، علاقے میں نکاسی آب کا نظام بھی مفلوج ہونے کے باعث گندا پانی روزانہ سڑکوں پر جمع رہتا ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر سکھر شہر میں بارشوں سے قبل ہنگامی بنیادوں پر صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنایا جائے تاکہ برسات کے دوران شہریوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :