این اے 260 کوئٹہ چاغی پر انجینئرمیر محمد عثمان بادینی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جے یو آئی کی مبارکباد

پیر 17 جولائی 2017 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی میڈیا سیل ومرکزی خصوصی کمیٹی ممبر آغا سید محمد ایوب شاہ نے NA 260 کوئٹہ چاغی پر نو منتخب رکن قومی اسمبلی انجینئرمیر محمد عثمان بادینی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی امیر مولانا فیض محمد صوبائی ناظم عمومی ملک سکندر و تمام صوبائی قیادت وکارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ، علاوہ ازیںگلشن فقیہ العصر منزل گاھ میں جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کی طرف سے حاجی عثمان بادینی کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، جمعیت علماء اسلام سندھ کے صوبائی ناظم اور سکھر کے امیر مفتی سعودافضل ہالیجوی اور صوبائی ترجمان مولانا عبدالحق مہر اور مفتی قمرالدین ملانہ مولانا عبیداللہ بھٹو مولانا مولا بخش مہر ودیگر رہنماؤ اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :