خیبر میل کے انجن میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات

پیر 17 جولائی 2017 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)پاکستان ریلویز سکھرکیجانب سے پشاور سے کراچی جانیوالی خیبر میل کے انجن میں آتشزدگی کی وجوہات کی بابت تحقیقات کیجا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشت شب انجن میں آگ لگنے کے نتیجہ میں کچھ وقت کیلئے معطل ہوجانیوالے ڈاؤن ریلوے ٹریفک کو بحال کر دیا گیا، زرائع کیمطابق گزشتہ شب خیبر میل کے انجن میں آگ لگنے سے ڈاؤن ٹریک پر چندگاڑیاں کچھ تاخیر سے روانہ کی گئیں ، بعد ازاں خیرپور کے قریب انجن کو تبدیل کر کے خیبر میل سمیت دیگر تمام گاڑیوںکوروانہ کر دیا گیا۔