شہدا پولیس کی بیواؤں کو ساٹھ سال تک مکمل تنخواہوںکی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے،محکمہ پولیس

پیر 17 جولائی 2017 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی خصوصی دلچسپی اور احکامات پر ، شہدا پولیس کی بیواؤں کو ساٹھ سال تک مکمل تنخواہوںکی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے،شہید پولیس افسران و جوانوں کے بچوں کو ملازمت کے عمل کو یقینی عرصہ میں مکمل کر کے آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں،پولیس ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق یہ بات پولیس افسران نے شہداء پولیس افسران و اہلکاروں کے خاندانوں کیساتھ عید ملن پارٹی میں اظہار خیالات کرتے بتائی، پارٹی میں شہید پولیس افسران و جوانوں کے لواحقین ورثاء کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ پولیس ولی اللہ دل ، ڈی آئی جی سکھر ریجن فیروز شاہ کے علاوہ ایس ایس پیز ، و دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی،اس موقع پر اظہار خیالات کرتے ہوئے پولیس افسران نے کہا کہ پولیس شہداء نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر قوم کے مستقبل کو بچایا ہے ، سندھ پولیس کی شاندار روایت رہی ہے کہ وہ شہداء کے خاندانوں کیساتھ عید ملن مناتی ہے، سندھ پولیس کے شہدا نے جرات و بہادری کی شاندار تاریخ رقم کی ہے، جو ناقابل فراموش ہیں، پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مردانہ وار لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانوںکو نذرانہ پیش کیا ہے، پاک آرمی کے بعد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سندھ پولیس نے سب سے ذیادہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اسکول جامعات میں داخلوںکے اخراجات بھی سندھ پولیس کا محکمہ اٹھائیگا، دوران ڈیوٹی جو افسر یا جوان زخمی ہو جاتا ہے اس کا علاج کا خرچ بھی پولیس محکمہ برداشت کریگا، جبکہ شہداء اہلکاروں کی بیٹیوں کے جہیز کیلئے بھی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :