کمشنر سکھر ڈویژن کیجانب سے سکھر ٹاسک فورس ،ریونیو آفیسرز کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس طلب

پیر 17 جولائی 2017 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے سکھر ٹاسک فورس کا اجلاس ( آج)18 جولائی 2017 کی صبح 10 بجے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں طلب کرلیا ہے اجلاس میں خیرپور، سکھر، گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرزسمیت پولیس، صحت، پی پی ایچ آئی، تعلیم سرسو، ڈبلیو ایچ اواور دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ اسی روز صبح 11 بجے ڈویژن کے روینیو آفسرز کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس طلب کیا ہے اجلاس میں خیرپور، گھوٹکی اور سکھر کے ڈپٹی کمشنر ز سمیت دیگر افسران شرکت کریںگے۔