وزیر اعلیٰ سندھ سے متحدہ عرب امارات کے وزیر کی ملاقات

پیر 17 جولائی 2017 23:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارت کے وزیر برائے ثقافت، یوتھ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ شیخ نہیان مبارک نے پیر کو وزیراعلی ہاؤس میں اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزرا جام مہتاب ڈہر، سید ناصر شاہ اور محمد بخش مہر تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ نوجوانوں، کھیل اور ثقافت سے متعلق امور کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔