حب میں کسٹم نے ٹرک سے 34کلو گرام چرس برآمد کرلی

پیر 17 جولائی 2017 23:40

کوئٹہ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)حب میں کسٹم نے چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔اے ڈی سی کسٹم جنیداحمد میمن نے بتایا کہ پیر کو کسٹم کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر حب کے علاقے کھرکھیڑہ چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والے ٹرک جے یو0141کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور ٹرک چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

کسٹم کے عملے نے ٹرک میں موجود فروٹ کے کریٹوں سے 34کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی جس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت27لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ کسٹم کے عملے نے منشیات اور ٹرک کو قبضے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔