ملک میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوگئی

پیر 17 جولائی 2017 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) ملک میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوگئی۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم ای) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں گزشتہ 22 دنوں کے دوران بارش کے باعث حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 81 افراد جاں بحق ہوگئے۔این ڈی ایم اے کی جانب سیجاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارش کیباعث حادثات میں پنجاب میں 30، خیبرپختونخوا(کے پی) میں 12، بلوچستان میں 23 ، سندھ اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں 6،6 افراد اور اسلام آباد میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران 117 افراد زخمی اور 103 مکانات کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے اعداد وشمار کیمطابق پنجاب میں 77، کے پی میں 14، سندھ میں 17، آزاد کشمیر میں ایک، فاٹا میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب میں 12 مکانات، کے پی میں 29، سندھ میں 5، بلوچستان میں 20، آزاد کشمیر میں 27، فاٹا میں 2، گلگت بلتستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مکان کو شدید نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 72 گھنٹوں کیدوران شدید بارش کی پیش گوئی بھی کردی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نیمتعلقہ اداروں کو صورت حال کو قریب سے جانچنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔درئویاں کی سطح کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران تمام دریاں کا بہا معمول کیمطابق رہیگا تاہم چناب کے نالوں میں چھوٹے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔