امریکہ نے پاکستان کی 40کروڑ ڈالر فوجی امداد پر مزید شرائط کا بل منظور کر لیا

بل کے مطابق امریکہ وزیر دفاع کو پاکستان سے متعلق سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا

پیر 17 جولائی 2017 23:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) امریکہ نے پاکستان کی 40کروڑ ڈالر فوجی امداد پر مزید شرائط کا بل منظور کر لیا ، اس بل کے مطابق امریکہ وزیر دفاع کو پاکستان سے متعلق سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا ، یہ سرٹیفکیٹ پاکستان کی دہشت گردکی یا عسکری مدد نہ کرنے سے متعلق ہوگا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے پاکستان کی 40کروڑ فوجی امداد پر مزید شرائط کا بل منظور کر لیا ۔

اس بل کے مطابق امریکی وزیردفاع کو پاکستان سے متعلق سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا ۔ یہ سرٹیفکیٹ پاکستان کی دہشت گرد کی مالی یا عسکری مدد نہ کرنے سے متعلق ہوگا ۔ بل میں پاکستان پر سرحد پار حملوں کی روک تھام بھی یقینی بنانے کی شرط رکھی گئی ہے ۔ امریکہ افغانستان او پاکستان کے بارے میں جلد نئی پالیسی کا اعلان کردے گا ۔