پاکستان کے ادارے کوئی سازش نہیں کررہے،ہمارے بیانات کوتوڑمروڑکرپیش کیاجاتاہے، جے ئی ٹی کوکسی عدالت کااسٹیٹس نہیں مل سکتا، جے آئی ٹی نے ہمارے دیے گئے ثبوت رپورٹ میں نہیں لگائے،جے آئی ٹی پر تحفظات بڑھنے پر ان کا اظہار بھی کیا گیا، پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ادارے کوئی سازش نہیں کررہے،ہمارے بیانات کوتوڑمروڑکرپیش کیاجاتاہے، جے ئی ٹی کوکسی عدالت کااسٹیٹس نہیں مل سکتا، جے آئی ٹی نے ہمارے دیے گئے ثبوت رپورٹ میں نہیں لگائے،جے آئی ٹی پر تحفظات بڑھنے پر ان کا اظہار بھی کیا گیا، پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے چکر دے رہے ہیں ہم انکے چکر میں نہیں آئیں گے ،پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں، جے آئی ٹی پر تحفظات بڑھنے پر ان کا اظہار بھی کیا گیا، رائے پر فیصلہ مل کر کیا جاتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ہمارے دیے گئے ثبوت رپورٹ میں نہیں لگائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف 20 سال پرانا کھاتا کھولاہواہے، 60 سال کا حساب کون اپنے پاس رکھ سکتاہے،ہم قانونی اورسیاسی جنگ لڑرہے ہیں،ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں،سیاست کی جارہی ہے،ہم مقابلہ کررہے ہیں،پناما کااونٹ جلدکسی کروٹ بیٹھ جائیگا،پاکستان کے ادارے کوئی سازش نہیں کررہے،ہمارے بیانات کوتوڑمروڑکرپیش کیاجاتاہے، جے ئی ٹی کوکسی عدالت کااسٹیٹس نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پرتحفظات تھے جس کا ذکرکیا ، پانامہ چوری کی دستاویزات ہیں ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں کوئی جواب نہیں دیا۔