کوئٹہ:علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے علمائے کرام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،انجینئرزمرک خان اچکزئی

قبائلی تنازعات کو ختم کئے بغیر علاقے ترقی نہیں کرسکتا منشیات سے نوجوانوں کو دور رکھنے کے لئے کھیل کے میدان آباد کرنے ہونگے،عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کا فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب

پیر 17 جولائی 2017 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے علمائے کرام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا قبائلی تنازعات کو ختم کئے بغیر علاقے ترقی نہیں کرسکتا منشیات سے نوجوانوں کو دور رکھنے کے لئے کھیل کے میدان آباد کرنے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ ‘ کلی بدوان میں فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رشید خان ناصر و دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پشتون علاقوں میں امن وامان کو بحال کرنے کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی قربانیاں دیں گے پشتون علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے قبائلی تنازعات کو ختم کرنے اور نوجوانوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے علماء کرام سیاسی جماعتوں کے اکابرین اور قبائلی عمائدین اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ علاقے میں قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لئے ایک دوسرے کو آگے آنا ہوگا اس وقت ہمارے علاقے بدامنی کا شکار ہیں ہمارے بزرگوں نے جس طرح ماضی میں کردار ادا کیا اس طرح اب بھی اپنا کردار ادا کریں کیونکہ امن کے بغیر علاقہ ترقی نہیں کرسکتا انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ہر احتساب دینے کے لئے تیار ہے ہم نے ہمیشہ اقتدار میں یا اپوزیشن میں رہ کر عوام کی خدمت کی ہے پاکستان ہمارا ملک ہے اس کے لئے عوامی نیشنل پارٹی نے بہت سی قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری نظام سے تبدیلی چاہتے ہیں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :