کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کاہنگامی اجلاس

ٹی وی چینل 24نے ایک جعلی ویڈیوجاری کرکے جمعیت پرحالیہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کاالزام لگایاہے مبینہ جعلی ویڈیو2013میں قلعہ عبداللہ کے ضمنی الیکشن کے موقع پربنائی گئی تھی جس میں اس وقت پشتونخوامیپ کے قہاراورجمعیت کے امیدوارقاری شیرعلی مرحوم کے درمیان مقابلہ تھاجویوٹیوب پرچارسال قبل اپلوڈہوچکی ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کا اجلاس سے خطاب

پیر 17 جولائی 2017 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کاہنگامی اجلاس صوبائی دفترمیںسینئر نائب امیرمولاناانوارالدین کی صدارت میں ہواجس میں عاملہ کے ارکان نے شرکت کی،اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی وی چینل 24نے ایک جعلی ویڈیوجاری کرکے جمعیت پرحالیہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کاالزام لگایاہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مبینہ جعلی ویڈیو2013میں قلعہ عبداللہ کے ضمنی الیکشن کے موقع پربنائی گئی تھی جس میں اس وقت پشتونخوامیپ کے قہاراورجمعیت کے امیدوارقاری شیرعلی مرحوم کے درمیان مقابلہ تھاجویوٹیوب پرچارسال قبل اپلوڈہوچکی ہے اس کاثبوت یوٹیوب پرموجودہے لیکن اس سازش کے تحت مذکورہ چینل نے پرانی ویڈیوچلاکرعوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی جس پرمجلس عاملہ کے اجلاس میں عدالت جانے کافیصلہ کیاگیاکہ اس چینل کے خلاف فوجداری مقدمہ اورہتھک عزت کادعوی دائرکیاجائے گاانہوں نے کہاکہ مذکورہ چینل کوئٹہ کے بیوروچیف عیسی خان ترین نے خوداپنے ہیڈکوارٹرکوخط لکھاہے جس میں واضح کیاگیاہے کہ یہ ویڈیوپرانی ہے جس میں پشتونخوامیپ کے انتخابی نشان درخت واضح نظرآرہاہے جبکہ حالیہ ضمنی الیکشن میںبیلٹ پیپرزمیں انتخابی نشان درخت موجودہی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اس رپورٹ سے جمعیت کے بدترین مخالف عمران خان نے بھی ناجائزفائدہ اٹھانے کی کوشش کی جوکہ قابل مذمت ہے ایک پارٹی کے سربراہ کواپنی آئی ڈی پرمبینہ جعلی ویڈیوجاری کرنا اورتحقیق کے بغیرالزام عائدکرناان کی شان کے منافی ہے انہوں نے کہاکہ اس چینل نے صحافتی اصولوں کوپامال کرتے ہوئے جعلی ویڈیوکے ذریعے جمعیت کوبدنام کرنے اورحالیہ فوج،ایف سی اورپولیس کی نگرانی میں ضمنی الیکشن کومشکوک بنانے کی کوشش کی جوکہ ایک جرم ہے جس پراس چینل کے ذمہ داران کوسزاملنی چاہیے انہوں نے کہاکہ یہ ویڈیوچارسال قبل پشتونخوامیپ کے کارکن نے جاری کیاتھاجس نے اب واضح کیاہے کہ میں پشتونخوامیپ کا کارکن ہوں میں نے جعلی ویڈیوبنایاتھاجس کاخمیازہ ہماری پارٹی بھگت رہی ہے انہوں نے کہاکہ بے بنیادویڈیوجاری کرنااورضمنی الیکشن میں جمعیت کی شاندارکامیابی پرناجائزحملہ کرنابدترین معاشرتی جرم ہے تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت سے درخواست ہے کہ وہ ایسی زردصحافت کے خلاف آوازاٹھائیںاوران کاقلع قمع کریں۔

متعلقہ عنوان :