کوئٹہ: ایکسیئن بی اینڈ آر خاران اپنے متعصبانہ عمل اور منفی رویے کے ذریعے خاران میں مافیا کی شکل اختیار کرگیا ہے،نیشنل پارٹی

ایکسیئن بی اینڈ آڑ نے نیشنل پارٹی خاران کے صدر میر ولی خان گزشتہ مہینے پرائیویٹ فورس کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا جس کی وجہ سے معزز شخصیت شدید زخمی ہوئی اور ان کو کوئٹہ منتقل کیا گیا،بیان

پیر 17 جولائی 2017 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکسیئن بی اینڈ آر خاران اپنے متعصبانہ عمل اور منفی رویے کے ذریعے خاران میں مافیا کی شکل اختیار کرگیا ہے پرائیویٹ فورس بناکر معزز شہریوں سے ہتک آمیز سلوک کو وطیرہ بنا رکھا ہے سرکاری عہدہ کی ساکھ کو مذکورہ ایکسیئن شدید متاثر کررہی ہے جس کی مکمل مذمت کرتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ ایکسیئن بی اینڈ آڑ نے نیشنل پارٹی خاران کے صدر میر ولی خان گزشتہ مہینے پرائیویٹ فورس کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا جس کی وجہ سے معزز شخصیت شدید زخمی ہوئی اور ان کو کوئٹہ منتقل کیا گیا جس کی خاران میں موجود تمام سیاسی جماعتوں اور معزز قبائلی عمائدین نے مذمت کی اور مذکورہ ایکسیئن کے تبادلے کو خاران کے امن و سکون سے مشروط کردیا دوسری طرف طاقتور مافیا ایکسیئن کے روپ میں اپنے کارندوں کی مکمل سرپرستی کرتے ہوئے عوامی آفس کو جاگیر بنا رکھا ہے اور من مانی میں مصروف ہے بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ایکسیئن جو نیئر اور بدعنوان آفیسر بھی ہے تمام سیاسی جماعتوں اور علاقے کے معززین کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور ایکسیئن کا تبادلہ کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کی مشکلات میں کمی آئے اور علاقے میں امن رواداری اور شفافیت کا عمل فروغ پائے ۔

متعلقہ عنوان :