شہدا پولیس محکمہ کے سر کا تاج ہیں ان شہدا پر محکمہ پولیس کو فخر ہی: طارق الٰہی مستوئی

پیر 17 جولائی 2017 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے کہا ہے کہ شہدا پولیس محکمہ کے سر کا تاج ہیں ان شہدا پر محکمہ پولیس کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آج کانسٹیبل رحمت علی شہیدکے بیوی بچوں سے اپنے دفتر میں خصوصی میٹنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے شہید کانسٹیبل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کے بیوی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی خدمت میں تحائف پیش کیے اور آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ کانسٹیبل رحمت علی مورخہ06-01-16 کو فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے علاقہ تھانہ نشتر کالونی میں سنگین مقدمات میں ملوث ڈاکوئوں کا تعاقب کرتے ہوئے ان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :