چنیوٹ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کا مختلف سرکاری سکولوں کا دوررہ

پیر 17 جولائی 2017 23:04

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لیاقت علی ناصرنے ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں کا دوررہ کیا انہوں نے سرپرائز وزٹ کے دوران مختلف سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو چیک اور سکولوں کی عمارتوں کا جائزہ لیاگورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 223کے ہیڈ ماسٹر عمر حیات کو سکول سے غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا جبکہ عوامی شکایت پر گورنمنت ہائی سکول چک نمبر 235کے ہیڈ ماسٹر محمد ارشد کو تبدیل کر کے ان کی جگہ جاوید اقبال کو تعینات کر دیا ،گورنمنٹ ہائی سکول 237میںدرجہ چہارم کے تین ملازمین کو غیر حاضری پر ان سے تین دن میں جواب طلبی کی ہے انہوں نے مختلف سکولوں کی عمارتوں کو چیک کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول 185,121اور گرلز ہائر سکینڈری سکول بھوانہ کی عمارتوں کے خطر ناک حصے گرانے کا حکم دیا۔