جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے والے میدان میں مقابلہ کریں ۔محبوب عالم

پیر 17 جولائی 2017 23:04

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے والے میدان میں مقابلہ کریں ، سازش کرنے والے آئندہ بھی الیکشن نہیں جیت سکتیعمران خان چور دروازے کے ذریعے اقتدار حاصل کر نا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر محبوب عالم بھولا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مخالفین کو تکلیف ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کیو ں کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو مسائل کے کرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے میں کامیاب ہوئی ہے آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے کہیں بہتر،پرامن اور معاشی طورپر مضبوظ ملک ہے اور اس کی ترقی کا کریڈیٹ بلا شبہ وزیر اعظم کی مدبرانہ قیادت اور شاندار پالیسوں کو جاتا ہے عمرا ن خان اور ان کے حامیوں کی سیاست کا دارومدار سازشوں ،الزام رتراشی پر ہوتا ہے ماضی کی طرح اور مستقبل میں بھی مسلم لیگ ن کے خلاف سارشیں ناکام ہوں گی یقین ہے کہ ملک کی اعلی عدلیہ جے آئی تی کی رپورٹ کو مسترد کرئے گی پوری قوم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے سازشی ٹولہ ایک بار پھر ناکام ہوگا۔