جھنگ کے 42 اے ایس آئیز اور 26 ہیڈ کانسٹیبلان کو ترقی دیدی گئی

پیر 17 جولائی 2017 23:04

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ریجنل پولیس آفیسر نے ضلع جھنگ کے 42 اے ایس آئیز اور 26 ہیڈ کانسٹیبلان کو ترقی دیدی۔پروموشنز کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آر پی او بلال صدیق کمیانہ کی جانب سے محکمہ پولیس جھنگ کی42 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر جبکہ 26 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آر پی او کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں غلام یاسین ،محمد بخش،مظہر اقبال ،عزیز الرحمان ، محمد عارف ،عدالت خان ،حق نواز ،گلزار احمد اور فیض احمد سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدوں پر پر ترقی پانے والوں میں عبدالطیف،محمد ارشد،افضال اسلم ،محمد فاروق اور اصغر حسین سمیت 26 اہلکار شامل ہیں۔