پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ کے میڈیا کوارڈینیٹرکو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا

پیر 17 جولائی 2017 23:04

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ کے میڈیا کواڈینیٹرمحمد زبیر کو اُن کی اعلیٰ کارگردگی کی بنیاد پر قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

قائد اعظم گولڈ میڈل لیفٹینیٹ کرنل (ر)اینڈ یو ای ٹی وائس چانسلر،چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بورڈ لاہورنے اپنے ہاتھ سے محمد زبیرکے گلے میں ڈالا۔ میڈل ملنے پر تمام انہیں ریسکیو1122 کے افسران ، اہلکاروں، سمیت دیگر نے مبارک باددی اس موقع پرحاجی آزاد ناصرانصاری،ایس پی سرگودہا چوہدری شعیب ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب میڈم عاصمہ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن محسن اقبال ،سخی سلطان بابا جانی سرکار اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :