ڈپٹی کمشنر رحیم یار خانکاکمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

پیر 17 جولائی 2017 23:04

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کی سہولت کی خاطر محکمانہ سروسز کو جدید خطور پر استوا ر کر رہی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں عوامی مسائل شفاف انداز میں حل ہوں ۔کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر رحیم یار خان کا اچانک دورہ کرتے ہوئے انہوں نے مختلف کائونٹرز کا دورہ کر کے زمینوں سے متعلق مختلف امور کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو ہدایت کی کہ فوری طور پرٹوکن اجراء کے لئے کائونٹرز کی تعداد کو ڈبل کیا جائے جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹرزمیں آنے والے افراد کی سہولت کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے الیکٹرک واٹر کولر کی تعداد میں اضافہ اور سایہ دار شیڈ میں توسیع کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل و تجاویز سنتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خا ن بھٹانی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :