جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں،ڈی آئی جی مردان

پیر 17 جولائی 2017 23:04

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)ڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم شنواری نے پولیس آفیسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ملکی صورتحال کے مطابق اپنی اور اپنے ماتحت اہلکاروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سخت نمٹا جائے اور ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں وہ اپنے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلا س میںڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد، ڈی پی او صوابی صہیب اشرف، ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد، ایس پی آپریشن مردان، ایس پی انویسٹی گیشن مردان ریجن اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی آئی جی مردان نے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا اورڈی پی او ز کوجرائم کنٹرول کرنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کسی بھی بے گناہ شخص پر کسی قسم کا کوئی جھوٹا مقدمہ درج نہ کیا جائے دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے مظلوم لوگوں کے ساتھ بہتر طریقہ سے پیش آیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسسٹنٹس لائنز کا دائرہ کار متعلقہ تھانوں تک بڑھایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہواشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سخت برتاؤ رکھا جائے اورکسی کو بھی قانون سے بالاتر ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ پولیس ایکسیس سروس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ میسج کے زریعے موصول ہونے والی شکایات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔