جے یوآئی نوشہرہ کی کابینہ تحلیل ،15دن کے اندرانتخابات کرانے کااعلان

پیر 17 جولائی 2017 23:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)نوشہرہ جمعیت علماء اسلام ف میں شدید تنظیمی اختلافات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے ضلع نوشہرہ کی کابینہ تحلیل کردی۔

(جاری ہے)

مفتی شوکت اللہ ضلعی کنوینر مقرر کرکے 15 دن کے اندر انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی امیر مولاناگل نصیب خان نے جے یوآئی ف ضلع نوشہرہ کی ضلعی تنظیم کو تحصیل کرتے ہوئے مفتی شوکت اللہ کو کنوئنر مقررکردیا۔ جبکہ پندرہ دن کے اندر اندر نئے انتخابات کا بھی اعلان کردیا۔