سی پی او فیصل آباد کی لائل پور ٹائون اور مدینہ ٹائون کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ

پیر 17 جولائی 2017 23:03

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے پولیس لائنز کمپلیکس میںلائل پور ٹائون اور مدینہ ٹائون کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی ،جس میں ایس ایس پی آپریشنز محمد معصوم، ایس پی مدینہ ٹائون ملک جمیل ظفر سرکل افسران ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔سی پی او فیصل آباد نے فرداًفرداً تمام تفتیشی افسران سے سنگین مقدمات پر تفصیلات طلب کیں ، ناقص کارکردگی پر تھانہ سول لائن سے اے ایس آئی فیاض حسین ، ایس ایچ او تھانہ ریل بازار سب انسپکٹر محمد علی ، اے ایس آئی افضل حسین ، تھانہ جھنگ بازار سے سب انسپکٹر محمد زبیر ، اے ایس آئی حبیب اللہ ، تھانہ گلبرگ سے اے ایس آئی ناصر حسین اور تھانہ غلام محمد آباد سے اے ایس آئی اعجاز حسین کو شو کاز نوٹسز جاری کیے جب کہ ا چھی کارکردگی پر تھانہ رضا آباد کے اے ایس آئی شبیر حسین کو پانچ ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ناقص کار کردگی پر مدینہ ٹائون میں سے تھانہ پیپلز کالونی کے اے ایس آئی محمد افضل ،تھانہ مدینہ ٹائون سے سب انسپکٹر ثناء اللہ ، اے ایس آئی محمد عدنان ، اے ایس آئی مقبول احمد ، تھانہ منصور آباد سے اے ایس آئی فریاد علی ، تھانہ نشاط آباد سے سب انسپکٹر ارشد جاوید، سب انسپکٹر خالد محمود، تھانہ ملت ٹائون سے سب انسپکٹر اعجاز احمد کو شو کاز نوٹسز جب کہ اچھی کارکردگی پر تھانہ پیپلز کالونی کے سب انسپکٹر امتیاز حسین کو پانچ ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع سی پی و فیصل آباد نے شرکاء میٹنگ کو 7دن کا ٹائم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ میٹنگ تک آپ اپنے تمام پرانے مقدمات کو یکسوں کریں ،زیر تفتیش مقدمات کو فوری طور پر مکمل کر کے رپور ٹ سی پی او آفس بھجوائیں۔ جن کے مقدمات معیاد مدت میں یکسوں نہ ہوئے ان کے خلاف سخت محکمانہ کروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لائوڈ سپیکر ،ونرایبل ،ٹمپریری ریزیڈنس آرڈیننس ، وال چاکنگ اور ترمیمی اسلحہ آرڈیننس کی خلاف کرنے والوں خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈکیتی رابری ،راہزنی کے مقدمات کی تفتیش کو اولین ترجیح پر حل کریں۔ ہر تھانہ کے تفتیشی افسر کو اشتہاری مجرمان اور ٹارگٹ افینڈرز کی گرفتاری کے حوالہ سے ٹاسک دے دیا گیا ہے آئندہ میٹنگ تک جو بھی پولیس افسر دیئے گئے ٹاسک کو مکمل نہیں کر پائے گا اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پتنگ بازی ، گیس ری فلنگ کے خلا ف اور کالے شیشے ، نیلی لائٹ ، سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کے اندراج کو یقینی بنائیں۔