برونل یونیورسٹی لندن کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید رحمن کی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے ملاقات

پیر 17 جولائی 2017 23:03

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) کالج آف لاء گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں برونل یونیورسٹی لندن کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید رحمن جو کہ انٹرنیشنل لاء کے پروفیسرہیں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور کالج آف لاء کے سربراہ مرزا شاہد رضوان بیگ سے ان کے دفاتر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیااور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے انہوں نے ریسرچ پروموشن و علمی وفود کے تبادلہ و تجربات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد ازاں انہوں نے شعبہ کالج آف لاء کی دیگر فیکٹی ممبران سے ملاقات کی اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کالج آف لاء کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گااور کہا کہ باہمی تعاون اور وفود کے تبادلہ سے طلبہ و فیکلٹی کو سیکھنے کے بہت مواقعہ میسر آئیں گے انہوں نے وائس چانسلر کے وڑن کی تعریف کی اور اپنی آمد کو بہت خوش آئند قراردیا اور ادارہ میں جاری تعلیمی معیار و سہولیات کو بھی سراہا، اس موقع پر طلبہ و فیکلٹی ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :