ڈپٹی کنٹرولر تعلیمی بورڈمیٹرک برانچ کی والدہ انتقال کرگئیں

پیر 17 جولائی 2017 23:02

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)ڈپٹی کنٹرولر میٹرک برانچ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سعید اعوان کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ‘ سیکرٹری بورڈ خرم قریشی‘ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر‘ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن برانچ میاں محمد عارف نوید‘پی آر او محمد محبوب اقبال اور ساجد حسین نقوی سمیت دیگر بورڈ ملازمین و شعبہ تعلیم سے وابستہ ممتاز شخصیات نے مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔