میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب تقسیمِ انعامات کے سلسلہ میں اجلاس

پیر 17 جولائی 2017 23:02

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)امتحان میٹرک سالانہ 2017ء کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و وطالبات کیلئے تقریب تقسیمِ انعامات کے سلسلہ میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے کوارڈینیٹرز کا اجلاس زیرصدارت سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد خرم قریشی منعقد ہواجس میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن میاں محمد عارف نوید‘ ڈپٹی سیکرٹری سٹور چوہدری محمد نوازدیوکہ‘ اسٹیٹ آفیسر رانا امجد علی خاں اور پی آر او محمد محبوب اقبال کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ اجلاس تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سیکرٹری بورڈ نے حاصل کی۔اجلاس میں مہمان خصوصی کے استقبال کیلئے جگہ‘ افسران و طریقہ کار کا تعین ‘پوزیشن ہولڈرز کیلئے پولیس دستہ کی سلامی‘ دعوتی کارڈز کی تقسیم، ہال میں مہمانان گرامی کو بٹھانے کیلئے سیٹنگ پلان، فول پروف سکیورٹی انتظامات، پوزیشن ہولڈرز کیلئے میڈلز و سرٹیفکیٹس کی تیاری‘ تلاوت و نعت شریف کیلئے بچوں کا انتخاب‘ سیکیورٹی کیلئے متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھنے‘ آڈیٹوریم میں کرسیوں‘ فلاور‘ ڈیکوریشن‘ سائونڈ سسٹم ‘ ‘صفائی و ایئر کنڈیشنڈز کی سروس‘ فلیکس بینرز کی تیاری اور مہمانان گرامی کیلئے ریفریشمنٹ وغیرہ جیسے اہم امور زیربحث آئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کمیٹیوں کے ذمہ امور کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ میٹنگ آج دوپہر سیکرٹری بورڈ خرم قریشی کی زیرصدارت منعقد ہوگی۔