سی آئی اے پولیس کی کارروائی، تین ڈاکو گرفتار ،نقدی اور اسلحہ برآمد

پیر 17 جولائی 2017 23:02

سی آئی اے پولیس کی کارروائی، تین ڈاکو گرفتار ،نقدی اور اسلحہ برآمد
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) سی آئی اے پولیس جڑانوالہ نے کامیاب کارروائی کرکے تین ڈاکو گرفتار کرلئے۔ڈاکوئوں کے قبضہ سے نقدی ، موبائل اور جدید اسلحہ برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احمد منیل شاہ انچارج سی ائی اے سٹاف جڑانوالہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ڈاکووں طارق ولد شناک، صفدر ولد اکبر اور سلیم ولد ظفر کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 95000روپے نقدی، 10عدد موبائل فون، ایک رائفل 7ایم ایم، دو پسٹل اور ایک رپیٹر برامد کیا گیا۔ ملزمان مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس کی جانب سے تفتیش کا اغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :