چوبیس گھنٹوں کے دوران31مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے گئے ،ترجمان فیصل آباد پولیس

پیر 17 جولائی 2017 23:02

فیصل آباد۔17 جولائی (اے پی پی فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن31مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 31مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 29 اشتہاری مجرمان اور02 ٹارگٹ افینڈرشامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں04عدد بندوق، 02 عدد پسٹل، 01 عدد کلاشنکوف قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا?ن میں چرس3.900کلو گرام اور شراب152 لیٹربرآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :