فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار ،3کلوگرام سے زائد چرس برآمد

پیر 17 جولائی 2017 23:02

فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار ،3کلوگرام سے زائد ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) فیصل آباد پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے 3کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروا ئی شروع کردی گئی۔ سی پی او آفس کے پولیس حکام کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا ، سٹی جڑانوالہ اور بلوچنی پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان خان میر ، عبدالغفاراور ریاض حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3.900کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے پھاٹک غریب آباد سے ملزم خان میر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1.150کلوگرام چرس برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کرلیا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے پل شہروآنہ سے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر لیا اس کے قبضہ سی1.300کلوگرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج کر لیاجب کہ تھانہ بلوچنی پولیس نے 93ر ب سے ملزم ریاض حسین کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضہ سی1.450کلوگرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ تھانہ بلوچنی میں درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :