ْوزیراعظم سے استعفیٰ کا مطا لبہ کر نے والے جمہو ری ادروں کے دشمن ہیں،حاجی محمد نواز چوہان

پیر 17 جولائی 2017 23:02

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)پارلیمانی سیکر ٹری حاجی محمد نواز چوہان اور میاں مظہر جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے جو اللہ کے فضل سے کوئی نہیں چھین سکتا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی شعبدہ با زیاں کسی کام نہ آئیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیگی کا رکن متحدہ ہیں وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطا لبہ کر نے والے جمہو ری ادروں کے دشمن ہیں وزیر اعظم کے خلا ف کو ئی کر پشن جے آئی ٹی میں ثا بت نہ ہو ئی ہے چنانچہ انہیں وزیر اعظم رہنے کے حق سے کو ئی نہیں رو ک سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو شہرہ سانسی میںعمران مہر کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشا ئیہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر چو ہدری تنو یر احمد،ملک امین ناز، یاسین بٹ جاوید بٹ چو ہدری عمران مہر،حافظ عبدالواحدمہر،محمد سلیم ،حاجی امین مہر،چو ہدری محمد جمیل مہر،ذوالفقار بٹ،وحید مہر،محمد سلیمان بٹ عرف مانی بٹ،سمیت دیگر مسلم لیگی رہنمابھی شریک تھے۔