منفی سوچ رکھنے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، عمران خالد بٹ

پیر 17 جولائی 2017 23:02

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ اورڈپٹی میئرسلمان خالد پومی بٹ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پہلے ہی مخالفین نے استعفیٰ کا مطالبہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ غیرملکی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اورجمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں لیکن انشاء اللہ ملک میں جمہوری نظام قائم رہے گا اوروقت کے ساتھ ساتھ عوام پرتمام حقیقت عیاں ہوجائیگی ملک ترقی کرے گاعوام خوشحال ہوگی اور پاکستان سے غیر ملکی ایجنٹوں کا خاتمہ ہو جائے گا منفی سوچ رکھنے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا عام انتخابات وقت مقررہ 2018میں ہی ہونگے جس میں مسلم لیگ(ن)وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی ہم حالات سے ڈرنے والے نہیں حالات کا مقابلہ کرنے والے ہیں ہرفورم پرمخالفین کا بھرپورمقابلہ کریں گے۔