جلو سفاری کے قیام کیلئے مختص کردہ 398ملین میں سے 80ملین روپے جاری

ملین کے فنڈز سے چار دیواری ، آفس بلاک اور لائن سفاری تعمیر کی جائے گی ،نئے جانوروں کی خریداری کیلئے بھی وافر فنڈز موجود ہیں ، ڈی جی جنگلی حیات

پیر 17 جولائی 2017 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ جلو سفاری کے قیام کیلئے مختص کردہ 398ملین سے زائد رقم کے جاری منصوبے پر مرحلہ وار کام جاری ہیں اور اس ضمن میں اب تک 80ملین روپے کا اجراء کردیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں جلو سفاری کے قیام کیلئے ترقیاتی کاموں کی مرحلہ وار تکمیل کے سلسلہ میں ترجیحات کے تعین کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف لاہور ریجن سید ظفر الحسن، ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن علی سکھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود،انچارج پلاننگ میاں حفیظ احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف جلو وائلڈلائف پارک ساجد لطیف خان ، ہیڈ ڈرافٹسمین خالد جاوید کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی جنگلی حیات نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت جاری کردہ 80 ملین روپے کے فنڈز سے چاردیواری ، آفس بلاک او ر لائن سفاری تعمیرکی جار ہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت مشینری کے حصول اور بھرتیاں وغیر ہ کی مد میں رواں مالی سال کیلئے 30ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت ہونے والی ترقیاتی کاموں کو مرحلہ وار ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔خالد عیا ض خان نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاںبروئے کار لائیں ، انہوں نے افسران کو دسمبر2017ء تک چاردیواری ، آفس بلاک اور لائن سفاری کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت محکمہ کے پاس وافر فنڈز موجود ہیںتاہم نئے جانوروں کی خریداری اور مشینری کے حصول کیلئے مزید فنڈز بھی مختص کئے جائینگے ۔