لاڑکانہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار کوچ کی زد میں ایک نوجوان جاں بحق،دوسرا زخمی

پیر 17 جولائی 2017 23:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) لاڑکانہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار کوچ کی زد میں آکر محلہ کا رہائشی نوجوان عنصر بھٹو اور اس کا دوست سچل کالونی کا رہائشی نوجوان سجاد رند شدید زخمی ہوگئے جنہیں آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان عنصر بھٹو دم توڑگیا جبکہ نوجوان سجاد رند کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :