سید خورشید احمد شاہ کا حیات آباد پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر حملے میں میجر جمال کی شہادت پر اظہار تعزیت

پیر 17 جولائی 2017 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے حیات آباد پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر حملے میں میجر جمال کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانا ہمارا اصل مشن ہے کیونکہ ہماری ترقی، خوشحالی اور استحکام دہشت گردی کے خاتمے سے وابستہ ہے۔ انہوں نے شہید میجر اور ان کے ساتھیوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔