ْکھرکھیڑہ کسٹمز نے ٹرک سے اعلیٰ کوالٹی کی 34کلو گرام چرس برآمد کرلی، ملزم فرار مقدمہ درج

پیر 17 جولائی 2017 22:47

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء)کھرکھیڑہ کسٹمز نے ٹرک سے اعلیٰ کوالٹی کی 34کلو گرام چرس برآمد کرلی، ملزم فرار مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کلیکٹر کسٹم ماڈل کسٹم کلیکٹریٹ گوادر کی خصوصی ہدایت پر اے ڈی سی جنید احمد میمن اور اے سی کلیم اللہ نے سپریڈنٹ دیدار علی مگسی ،انسپکٹر نثار احمد شیخ اور موبائل اسکواد کو ہدایت کی گئی کے کوئٹہ سے کراچی آنیوالی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے کوئٹہ سے کراچی آنیوالی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی اتوار کے روز رات گئے کھرکھیڑہ چیک پوسٹ پر چیکنگ کا عمل جاری تھا اسی اثناء میں کوئٹہ سے کراچی جانیوالے ٹرک JU-0141کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے رکنے کے بجائے ٹرک کی رفتار اور بڑھا دی جس پر اہلکاروں نے ٹرک کا تعاقب کیا ڈرائیور موقع ملتے ہی ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اہلکاروں نے پہنچ کر ٹرک کو تحویل میں لے کر تلاشی شروع کردی ٹرک میں موجود خوبانی فروٹ کے کارٹنوں میں پانچ کارٹنوں میں موجود اعلیٰ کوالٹی کے 34کلو گرام چرس برآمد کرلی جن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 27لاکھ روپے ہیں جبکہ ضبط کی گئی ٹرک کی مالیت 25لاکھ روپے ہے ،مجموعی ضبط کی گئی منشیات اور گاڑی کی مالیت 52لاکھ روپے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔