ارباب لطف اللہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے ہمارا پرانا ناطہ دوبارہ بحال ہوگیا ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ہمارے ساتھ چل کر اپنے والد ارباب امیر حسن کے چھوڑے ہوئے مشن کو پوراکرینگے، ڈوڈھارو میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 17 جولائی 2017 22:46

ارباب لطف اللہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے ہمارا پرانا ناطہ دوبارہ ..
نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ارباب لطف اللہ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے ہمارا پرانا ناطہ جوکہ ان کے والد ارباب امیرحسن سے میرے والد سید عبداللہ شاہ کا گہرا تعلق رہا تھا جو آج بحال ہوا ہیان خیالات کا اظہار ڈوڈھارو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعلی سندھ نے کہاکہ ارباب امیر حسن نے عوام کی خدمت کرکے تھری عوام کے دل جیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ارباب لطف اللہ ہمارے ساتھ چل کر اپنے والد ارباب امیر حسن کے چھوڑے ہوئے مشن کو پوراکرینگے ۔ وزیراعلی سندھ نے ارباب لطف اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا فیصلہ بہت بہتر ہے آپ کی شمولیت پر یہاں کے لوگوں کو خوشی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں مضبوطی کی طرف گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ نے خود محسوس کیا ہوگا کہ اگر تھر کی کوئی خدمت ہوئی ہے تو وہ صرف پی پی پی کی حکومت میں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ سے ایک سیاسی دوری تھی جو آج ختم ہوگئی ہے، سندھ حکومت تھر کی عوام اور خطے کی خوشحالی کیلئے بہتر کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی عوامی پارٹی ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، تھرکے لوگ مشکل وقت میں پی پی پی کے ساتھ تھے اورآج بھی پی پی پی کے ساتھ ہیں جلسے میں سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، مکیش کمار چالہ، امداد پتافی،سہیل انور سیال ،سید سردارعلی شاہ،ڈاکٹر کھٹو مل جیون،ایم این ایز فقیر شیر محمد بلالانی، شگفتہ جمانی، سابق ایم پی ایز نواز چانڈیو، شمیم آرا پنہور، سید علی بخش شاہ، تیمور تالپور، ایم پی ایز سید علی نواز شاہ رضوی،سیدعلی مردان شاہ،مہیش ملانی، خیرالنسا مغل ،دوست محمد راہموں، اسماعیل راہو،بشیر ہالیپوتہ،چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ سید نورعلی شاہ، وائس چیئرمین ضلع کونسل تھرپارکر کرنی سنگھ ، ضلع صدر پی پی پی تھرپارکر سینیٹر گیانچند،ضلع صدر پی پی پی بدین حاجی ر مضان چانڈیو، چیئرمین ضلع کونسل بدین علی اصغر ہالیپوتہ، جنرل سیکریٹری پی پی پی بدین سائیں بخش جمالی، سابق اسپیشل اسسٹنٹ نادر خواجہ،ارباب عنایت اللہ، پی پی پی عہدیدار، کارکنوں اور تھری عوام بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :