دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سینہ سپر ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پیر 17 جولائی 2017 22:46

دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سینہ سپر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایف سی کے دو اہلکاروں بشمول میجر جمال شیران کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سینہ سپر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی قیادت اور کارکنان تمام شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شہدا کے ورثا کواکیلا نہیں چھوڑیں گے۔