خیبرایجنسی، خیبر فور آپریشن کے تحت پہلی کارروائی،آٹھ عسکریت پسندہلاک

پیر 17 جولائی 2017 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ میں خیبر فور آپریشن کے تحت پہلی کارروائی کی گئی جس میں آٹھ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق راجگال میں جیٹ طیاروں سے کالعدم تنظیموں لشکر اسلام اور داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ راجگال کے علاقے میں خیبرفور کے نام سے نیا فوجی آپریشن گزشتہ روز شروع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :