وزیر اعظم نوا ز شریف کی حمایت میں ن لیگی متوالا ہوش کھو بیٹھا

پیر 17 جولائی 2017 22:12

وزیر اعظم نوا ز شریف کی حمایت میں ن لیگی متوالا ہوش کھو بیٹھا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) پانامہ لیکس سے متعلق جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئی۔ جس کے بعد ملکی سیاسی حالات میں بے چینی بڑھ گئی ۔ ملک کی تقریبا تمام سیاسی جماعتیں جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے پر وزیر اعظم نوا ز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف ن لیگ کا ایک متوالا نواز شریف کی حمایت میں اپنے ہوش کھو بیٹھا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار میں شائع ایک تصویر میں دیکھا گیا کہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک ن لیگی متوالا محمد شبیر دہکتے ہوئے کوئلوں پر کھڑا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کے خلاف سازشوں کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو میری زندگی کا کوئی فائدہ نہیں۔ نوجوان نے بتایا کہ میں نواز شریف کی ایمانداری کی گواہی کے طور پر کوئلوں پر چل رہا ہوں۔ اگر میاں صاحب سازشوں کا ہدف بنتے رہے تومیں نواز شریف کی محبت میں خود کُشی کر لوں گا۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوئی تو صارفین نے ملے جُلے تاثرات دئے، کچھ صارفین نے اس متوالے کی محبت کی داد دی تو کسی نے اسے ڈھونگ اور سستی شہرت کا نام دیا۔